3 اپریل 2012 - 19:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ علاقے ميں اسلامي بيداري ، ايران کے اسلامي انقلاب سے متاثر ہے ، کہا ہے کہ حقيقي اسلام ، تمام علاقائي قوموں کي خواہش ہے -

ابنا: وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے منگل کے روز ايک گفتگو ميں اسي طرح اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ عالمي سامراج ، عوامي انقلابوں کو اس کے راستے سے ہٹانے کي کوشش کر رہا ہے  ليکن اسے کاميابي حاصل نہيں ہوگي ، کہا کہ شمالي افريقا اور مشرق وسطي کے انقلابي عوام ، اپنے موقف سے  پسپائي اختيار نہيں کريں گے اور اسي لئے اب دشمن ، ان پر اپني خواہشات مسلط نہيں کر سکتے - انہوں نے کہا کہ  جن ملکوں ميں اسلامي بيداري آئي ہے وہاں کے عوام ، منتخب اسلامي جماعتوں سے يہ اميد رکھتےہيں کہ وہ حقيقي اسلام کے راستے پر آگے بڑھيں –اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ نے اسي طرح مشرق وسطي خاص طور پر ايران ميں ذرائع ابلاغ کے ذريعے اپنے تسلط پسندانہ مقاصد کي تکميل کے لئے مغرب کي کوششوں کي سمت اشارہ کرتے ہوئے واضح کيا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران نے ، گزشتہ تينتيس سال ميں مغرب کے دباؤ  کے باوجود ، قابل قبول کاميابياں حاصل کي ہيں –انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مغرب کے دباؤ کے باوجود ، ايران سائنس و ٹيکنالوجي ميں ترقي کر رہا ہے اور پوري دنيا ميں اسے سراہا جا رہا ہے ، کہا کہ علاقائي ممالک نے اس شعبے ميں ايران کو اپنا رول ماڈل قرار ديا ہے........./169